• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

چشتیاں۔ ڈپٹی کمشنر محمدشعیب خان جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب تین لاکھ بائیس ہزار میٹرک ٹن گندم خریدے گا

Mar 31, 2020

تاریخ۔ 31 مارچ 2020
چشتیاں۔ ڈپٹی کمشنر محمدشعیب خان جدون نے کہا کہ ضلع بہاول نگر میں محکمہ خوراک پنجاب تین لاکھ بائیس ہزار میٹرک ٹن گندم خریدے گا جس کے لیے 22 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں گندم کی خریداری کے سلسلہ میں انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیف اللہ ساجد، محکمہ خوراک اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ محکمہ خوراک پنجاب 1400 روپے فی من مقرر کردہ سپورٹ پرائس پرگندم کاستکاروں سے خریدے گا اور بائیس سنٹرز میں 9 چشتیاں، 7 سنٹرز ہارون آباد اور 6 فورٹ عباس میں قائم کیے گئے ہیں۔ اجلاس میں گندم کی خریداری کے لیے تمام امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔…..رانا علی اکبر نیوز ٹائم چشتیاں