اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے رابطہ کر کے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹو ئٹر پر شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں ٹیلی فون کال موصول ہوئی جس میں دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات بڑھانے اور تازہ علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھی گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا جہاں انہیں یو اے ای کے سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔