• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”ٹی 20 ورلڈکپ کی تاریخ تبدیل نہیں کی جا رہی“ آئی سی سی نے شاندار اعلان کر دیا

Apr 1, 2020

دبئی (نمائندہ خصوصی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تصدیق کی ہے کہ رواں سال آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق فی الحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کے ایک افسر نے غیر ملکی نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث اگرچہ دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی ہیں اور اب تک کئی کرکٹ سیریز بھی ملتوی ہو چکی ہیں تاہم ٹی 20 ورلڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی سے متعلق تاحال کوئی بات چیت نہیں ہو رہی اور آئی سی سی کے کسی ممبر نے بھی اس حوالے سے ابھی تک کوئی مطالبہ نہیں کیا۔

امریکی اراکین کانگریس کا ایران سے پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ

دوسری جانب آئی سی سی کی جانب سے جاری ایک بیان میں یہ کہا گیا تھا کہ وہ موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور مختصر فارمیٹ کے ورلڈکپ کے شیڈول میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ آئی سی سی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وباءپھیلنے کے بعد مقامی آرگنائزنگ کمیٹی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ ٹی 20 ورلڈکپ ورلڈکپ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے 7 شہروں میں کھیلا جانا ہے اور ہم اسے موجودہ شیڈول کے مطابق کھیلنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں