• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن،کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی 2 پروازیں ٹورنٹو روانہ

Apr 2, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی)پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن جزوی بحالی کی طرف گامزن ہے ،کینیڈین حکومت کی درخواست پر پی آئی اے کی 2 پروازیں ٹورنٹو روانہ ہوگئیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 600 مسافرلاہوراور کراچی ایئرپورٹس سے خصوصی طیاروں میں سوارہوئے،کراچی سے پرواز پی کے 781 اور لاہور سے پی کے 789 روانہ ہوئی،ٹورنٹو روانگی سے قبل مسافروں کی ایئرپورٹ پر مکمل طبی جانچ اور سکریننگ کی گئی ،کینیڈین شہریوں کوطیارے میں ماسک استعمال کو یقینی بنایاگیا۔