• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان سپر لیگ کے چیمپئن کا فیصلہ کس طرح ہو گا ؟ بلاآخر پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح اعلان کر دیا

Apr 3, 2020

کراچی (نمائندہ خصوصی )نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام فرنچائزز پر یہ واضح کر دیاہے کہ پی ایس ایل کے ٹائٹل کا فیصلہ میدان میں ہی ہو گا ، کرکٹ بورڈ کی جانب سے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ملتان سلطانز کا پلئینگ کنڈیشنز کے تحت خود کو فاتح قرار دینے کامطالبہ قبول نہیں کیا ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے مالی نقصان سے بچنے کیلئے ایونٹ مکمل کرنے کا ارادہ ظاہر کیاہے ،گذشتہ روز ٹیم مالکان/ نمائندوں سے میٹنگ میں بتایا گیا کہ اگر تین دن ملے تو اصل فارمیٹ کے تحت پلے آف ہوں گے،2 دن ملنے کی صورت میں سیمی فائنلز اور فائنل والا فارمیٹ اپنایا جائے گا،انعامی رقم کو کورونا وائرس سے جنگ کیلئے عطیہ کرنے کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا گیا، بعض شرکا نے اس حوالے سے کہا کہ اپنے پیسوں کو چیریٹی میں دینا یا خود رکھنا کھلاڑیوں کا استحقاق ہے۔کورونا وائرس کے سبب پی ایس ایل5کو ملتوی کر دیا گیا تھا، اب اس حوالے سے کسی فیصلے کیلئے تبادلہ خیال جاری ہے۔

شاہ محمود قریشی کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے رابطہ ،کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال

گذشتہ روز فرنچائز مالکان اور پی سی بی آفیشلز کی ٹیلی کانفرنس منعقد ہوئی، اس میں سوائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی تمام ٹیموں کے اونرز یا نمائندوں نے شرکت کی، کرکٹ بورڈ کی جانب سے سی او او سلمان نصیر سمیت ڈائریکٹر کمرشل بابر حمید، پروجیکٹ ایگزیکٹیو شعیب نوید اور ہیڈ آف ایکویزیشن اینڈ مینجمنٹ عمران احمد خان موجود رہے،پی سی بی نے فرنچائزز کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر بقیہ میچز کا انعقاد نہ ہوا تو براڈ کاسٹنگ اور گیٹ منی سمیت مالی نقصان برداشت کرنا پڑے گا، ہم مناسب ونڈو تلاش کر رہے ہیں جس میں مقابلوں کا انعقاد کیا جا سکے، نومبر اور دسمبر میں زمبابوے سے سیریز کے ساتھ ہی پی ایس ایل 5کو مکمل کرانا ممکن ہے۔