• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

“پیاری ہیں بہت ہی پیاری ہیں”،ہانیہ عامر نے ایسی تصویر شیئر کردی کہ مداح ٹوٹ پڑے

Apr 3, 2020

کراچی(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن ہانیہ عامر نے اپنی دلکش تصویر پوسٹ کرکے مداحوں پر گویا بجلیاں ہی گرادیں۔

گلابی سی لپ سٹک اور سنہری جیولری کے ساتھ دیدہ زیب لباس نے جہاں دیکھنے والوں کی توجہ سمیٹی وہیں دل کے نازک ان کے مداح بے پناہ محبتوں کااظہارکرتے دکھائی دیئے۔

جہاں کئی لوگوں نے محبت اور پسندیدگی کااظہارکیاوہیں ڈی ایکٹو نامی ایک صارف فرط جذبات میں ایسے آئے کہ تعریف کرتے ہی چلے گئے، لکھتے ہیں “پیاری ہیں ، پیاری ہیں بہت ہی پیاری ہیں”.

راحت نے ہانیہ کے ڈراموں کی تعریف کی اور بتایا کہ ابھی بھی وہ ان کا ایک ڈرامہ سیریل دیکھ رہے ہیں۔