• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”تمام کھلاڑی بے فکر ہو جائیں گے کیونکہ۔۔۔“ بی سی بی نے اپنے کرکٹرز کو زبردست خوشخبری سنا دی

Apr 5, 2020

ڈھاکہ (نمائندہ خصوصی) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی بورڈ کی مالی حالت دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بہت بہتر ہے، کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں پھیلے کورونا وائرس کے اثرات کی وجہ سے تمام شعبوں کی طرح کھیلوں کے شعبے کو بھی کئی معاشی مسائل کا سامنا ہے۔برطانوی فٹ بال لیگ انگلش پریمیر لیگ میں کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں کٹوتی ہورہی ہے جبکہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) بھی اپنے کھلاڑیوں سمیت تمام سٹاف کی تنخواہوں میں کٹوتی کا سوچ رہا ہے تاہم بی سی بی نے اس حوالے سے اپنے کھلاڑیوں کو خوشخبری سنائی ہے۔

چینی چوروں کے خلاف تحقیقات،وزیر اعظم عمران خان کے سخت ترین ناقد صحافی منصور علی خان نے ایسی بات کہہ دی کہ حکمران جماعت کے …

بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور سٹاف کی تنخواہوں میں کمی کے بارے ابھی نہیں سوچا اور امید ہے کہ ایسے اقدامات کی ضرورت نہیں پڑے گی۔نظام الدین کا کہناہے کہ حالات کنٹرول ہونے کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے، فی الحال دوسرے بورڈز کے مقابلے میں بنگلہ دیشی بورڈ بہتر پوزیشن میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آسٹریلیا نے جون اور نیوزی لینڈ نے اگست میں ہمارے ساتھ دو دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے تاہم موجودہ صورتحال میں آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کی سیریز کھیلے جانے کا امکان نہیں ہے۔