• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

سیلف آئیسو لیشن میں موجود علی ظفر نے اداکار ہ صبا قمر کی ویڈیو کال پر بڑی خواہش پوری کر دی ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا

Apr 6, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)علی ظفر آج کل سیلف آئیسولیشن میں ہیں اور اس دوران وہ سوشل میڈیا پر کافی ایکٹو دکھائی دیتے ہیں تاہم اب انہوں نے ویڈیو کال پر معروف اداکارہ صباقمر کو ان کی فرمائش پر گانا سناکر خواہش پوری کر دی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتاہے کہ ” صبا قمر نے علی ظفر سے ” گلابی آنکھیں “ گانا سنانے کی فرمائش کی جس پر گلوکار ہاتھ میں گیٹار تھامے پہلے اس گانے کے بول یاد کرتے ہوئے دھن کو گنگناتے ہیں اور اس کے بعد وہ ضباقمر کو دو بول گا کر سناتے ہیں ۔“

امریکی ریاست فلوریڈا میں ائیرپورٹ کے قریب خوفناک آتشزدگی،3500 گاڑیاں جل کر تباہ ہو گئیں

علی ظفر کی طرف سے گانا سن کر صباءقمر کافی خوشی کااظہار کرتی ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس نے تمام فنکاروں کو ایک دوسرے کے قریب کر دیاہے ، ہم سب ایک دوسرے کو سراہ رہے ہیں جوکہ انٹرٹیمنٹ انڈسٹری کی کامیابی کیلئے ایک بہت بڑا قدم ہے ۔

اس سے قبل علی ظفر نے پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ باولر شعیب اختر کو بھی ویڈیو کال پر مدعو کیا تھا جس دوران راولپنڈی ایکسپریس نے گلوکار سے نغمے کی فرمائش کی ، جسے پوری کرتے ہوئے علی ظفر نے ” یہ وطن ہمارا ہے ، ہم پاسباں اس کے “ گا کر سنایا ، اس ویڈیو کوبھی سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بے پناہ پسند کیا گیا تھا ۔