• Mon. Jul 7th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شہزاد رائے نے ڈاکٹر مداح کی فرمائش پوری کردی

Apr 7, 2020

کراچی (ویب ڈیسک) معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے ڈاکٹر مداح کی خواہش پوری کرتے ہوئے ان کے لیے اپنا مشہور گانا ’آگ‘ گالیا جس کی ویڈیو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔گزشتہ دنوں معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کے لیے اپنا 12 سال پرانا گانا ’ایک بار‘ گایا تھا جس کی ویڈیو انہوں نے ٹوئٹر پر شیئر کی تھی۔

شہزاد رائے کے اِس گانے کے بعد ان کے ایک مداح ڈاکٹر کامران نے ان سے فرمائش کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ ’مہربانی کرکے گانا ’یہ جو آگ ہے، تیری یادوں میں جلا رہی میرا دل‘ گالیجیے۔‘ڈاکٹر کامران کی اِس فرمائش کو پورا کرتے ہوئے شہزاد رائے نے ان کے لیے ’آگ‘ گانا گاکر ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔