• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”میں حیدر علی کو ٹی 20 ورلڈکپ کھیلتے دیکھ رہا ہوں اور۔۔۔“ معروف سابق آسٹریلین کھلاڑی نے پاکستانیوں کے دل خوش کر دئیے

Apr 9, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق اوپننگ بلے باز مائیکل سلیٹر نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں سیزن میں پشاور زلمی کے بلے باز حیدر علی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتا دیکھ رہا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام ویڈیو میں گفتگو کرتے ہوئے مائیکل سلیٹر نے کہا کہ ”مجھے ابھرتے ہوئے کھلاڑی بہت پسند ہیں کیونکہ ایسے ٹورنامنٹ مقامی کھلاڑیوں کی وجہ سے ہی مضبوط ہوتے ہیں اور پی ایس ایل کا بھی یہی حساب ہے۔ حیدر علی مستقبل کے کھلاڑی ہیں جنہوں نے رواں سال پی ایس ایل میں اپنے اردگرد معروف کھلاڑیوں کی موجودگی میں بھی معیاری کارکردگی دکھاتے ہوئے توقعات پوری کی ہیں۔ کچھ کھلاڑی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے لیکن حیدر علی کیساتھ یہ مسئلہ پیش نہیں آیا کیونکہ وہ بڑے پلیٹ فارم پر کارکردگی دکھانا پسند کرتے ہیں جبکہ میں انہیں رواں سال کے آخر میں ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے بھی دیکھ رہا ہوں۔“

مائیکل سلیٹر کا کہنا تھا کہ ”پاکستان میں کرکٹ کے حوالے سے ٹیلنٹ دیگر ممالک کی طرح ہی ہے مگر یہاں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی ضرورت ہے اور میرا ماننا ہے کہ اب پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت محنت شروع کر دی ہے جس کے باعث وہ حقیقی ایتھلیٹس بنتے جا رہے ہیں۔“