• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

وقار ذکاء کے پروگرام میں قابل اعتراض مواد نشر، عدالت نے پروگرام بند کردیا

Apr 10, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بول انٹرٹینمٹ پر چلنے والے وقار ذکاء کے پروگرام ” چیمپیئنز” پر پابندی کا پیمرا کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام” چیمپیئنز ” پر قابل اعتراض اور نامناسب مواد نشر کرنے پر 20 جنوری کو پابندی عائد کرتے ہوئے چینل کو 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔

بول چینل کی انتظامیہ نے پیمرا کے حکم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس کے بعد کیس کی متعدد سماعتیں ہوئیں اور آج (جمعرات کو ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پیمرا کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے چیمپیئنز پروگرام میں نشر کیے جانے والے مواد کو نازیبا، قابلِ اعتراض اور ملکی اقدار کے منافی ہونے پر پروگرام کی نشریات پر مکمل پابندی عائد کردی اور بول چینل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ فوری پیمرا کو ادا کرنے کی ہدایت کردی۔