• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان کی معروف اداکارہ کو ڈاکٹرز پر تنقید مہنگی پڑی،معذرت بھی کرلی لیکن پھر ڈاکٹرز نے کیا کہا؟جانیے

Apr 12, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ اشنا شاہ نے اپنی پوسٹ پر معافی مانگنے کے بعد وضاحتیں پیش کرنا شروع کر دیں۔  جبکہ کچھ خواتین جن کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹرز ہیں نے ان کی پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا دباو کم کرنے کیلئے ایسا کرتی رہیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر ڈاکٹرز اور طبی عملے کی ایسی ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ رقص کرکے لوگوں کو سماجی فاصلے کے حوالے سے آگاہی دے رہے ہیں جبکہ اس کا ایک اور مقصد مریضوں کی صحت یابی پر خوش ہونا بھی ہے۔

اشنا شاہ نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ان ویڈیوز کی بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ میں حیران ہوں کہ ڈاکٹرز، نرسوں کے پاس اتنا وقت کہاں سے آگیا کہ وہ وقفہ لیں اور ڈانس کریں۔اداکارہ کو ٹویٹ مہنگی پڑ گئی اور صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد اُشنا شاہ نے ٹویٹ ڈیلیٹ کی اور اب انہوں نے معافی مانگ کر وضاحت پیش کردی۔

پاکستانی اداکارہ نے اپنے اوپر ہونے والی تنقید پرردعمل دیتے ہوئے کہا میری پوسٹ کا مقصد کسی کے جذبات مجروح کرنا نہیں تھا، میں تذبذب کا شکار تھی کہ اگر طبی عملے کے پاس ڈانس کرنے کا وقت ہے تو وہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیند پوری کریں۔