• Sat. Jul 5th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

فلم سٹار انجمن اور لکی علی میں علیحدگی ہو گئی

Apr 16, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان کی معروف فلم اسٹار انجمن اور لکی علی میں علیحدگی ہو گئی۔
معروف اداکارہ انجمن کے خاوند سعید احمد المعروف لکی نے باقاعدہ وڈیو پیغام میں طلاق کی تصدیق کردی ہے۔دوسری جانب فلم سٹار انجمن نے آڈیو پیغام کے ذریعے اپنی طلاق کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بہت کوشش کی لیکن یہ رشتہ مزید آگے نہیں بڑھ سکتا، اس لیے ہم دونوں نے باہمی رضامندی کے ساتھ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔