• Wed. Jul 9th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”نسیم شاہ تمام فاسٹ باﺅلرز میں سے سب سے جلدی کامیاب ہو گا کیونکہ۔۔۔“ محمد عامر نے مداحوں کو خوش کر دیا

Apr 17, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے دعویٰ کیا ہے کہ نسیم شاہ تمام نوجوان فاسٹ باﺅلرز سے کہیں زیادہ جلدی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھے گا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے دعویٰ کیا کہ نسیم شاہ کی لینتھ انہیں دیگر نوجوان باﺅلرز محمد حسین، موسیٰ خان اور حارث رﺅف سے ممتاز کرتی ہے حالانکہ ان تمام باﺅلرز کی رفتار بھی کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”میرا ماننا ہے کہ نسیم شاہ دیگر تمام نوجوان قومی باﺅلرز سے جلدی کامیاب ہو گا کیونکہ اس کی رفتار تو دیگر باﺅلرز جیس ہے لیکن اس کی لینتھ بہت زبردست ہے جو ان کے باﺅلنگ ایکشن کیساتھ بھی خوب مطابقت رکھی ہے اور یہی وجہ ہے کہ گیند کو بلندی پر لاتے ہیں۔“

انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں نامکمل ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے نوجوان فاسٹ باﺅلر محمد حسنین کی بھی تعریف کی اور کہا کہ ”وہ بہت اچھا کھیل رہا ہے لیکن اسے ابھی مزید وقت درکار ہو گا جبکہ اسے اپنی ویری ایشنز پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے۔“