• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

کھیل کے میدان میں بھی پاک بھارت میچ کا امکان لیکن کب اور کہاں؟ خبرآگئی

Aug 31, 2019

لاہور(ویب ڈیسک) آئندہ سال ٹوکیو میں ہونے والے اولمپکس میں پاکستان اور بھارت کی ہاکی ٹیموں کا میچ ہونے کا قوی امکان ہے۔میگا ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں نمبر ایک، دو اور تین کی ٹیموں کو 12ویں سے 14ویں پوزیشن کے حامل سائیڈز کے مقابل ہونا ہے، بھارتی ٹیم اس وقت پانچویں اور پاکستان 12ویں نمبر پر ہے،بلو شرٹس کے ستمبر میں جن ٹیموں کیساتھ اوشیانا کپ کے میچز شیڈول ہیں، ان کو دیکھتے ہوئے رینکنگ میں تیسری پوزیشن تک پہنچنے کا امکان ہے،اس صورت میں پاکستان کیساتھ ٹاکرا بھی ممکن ہوجائے گا۔ایف آئی ایچ کے مطابق اولمپکس کیلیے ڈراز 9ستمبر کو ہوں گے جن میں اس وقت کی رینکنگ کو دیکھتے ہوئے شیڈول طے ہوجائے گا۔