• Sun. Dec 22nd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

وہاڑی پولیس کی کاروائی۔۔۔ 2گینگ ٹریس،6خطرناک ملزمان گرفتارموٹرسائیکلز، نقدی اور اسلحہ برآمد

Aug 31, 2019

وہاڑی(محمد اسماعیل اسلم)
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے حالیہ کرائم کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لئے بالخصوص ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کو ٹریس کرنے کے لئے ڈی ایس پی سرکل صدر طارق پرویز کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ دانیوال ناصر تبسم اور نزاکت علی سب انسپکٹر اور مظہر فرید اے ایس آئی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی۔تشکیل دی ہوئی ٹیم نے شب و روز محنت محنت اورجدید سائنسی طریقہ تفتیش کے ذریعے رمضان عرف فوجی گینگ کے 2ممبران محمد رمضان عرف فوجی اور محمد ارشد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4موٹر سائیکلز، نقدی رقم 1لاکھ روپے اور 1کلاشنکوف برآمد کی جبکہ دوسری کامیاب کاروائی کے دوران ارسلا ن عرف پیتو گینگ کے 4ممبران محمد ارسلان، صابر، ذیشان اور ذیشان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1عدد موٹر سائیکل، نقدی مبلغ70ہزار روپے اور 4پسٹل برآمد کئے۔ ملزمان ڈکیتی و موٹر سائیکل کی وارداتوں میں ملوث تھے جن سے مزید انکشافات متوقع ہیں۔اس موقع پر ڈی ایس پی سرکل صدر وہاڑی طارق پرویز نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال، عزت و آبرو کی حفاظت اور جرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کر کے کاروائی کو منطقی انجام تک پہنچاکر جرائم میں ملوث عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا۔ملزمان کی گرفتاری پر علاقہ کے لوگوں نے خوشی اور وہاڑی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔