• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پانی کی عدم دستیابی, مریضوں اور لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا

Aug 31, 2019

عارفوالا/ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں پانی کی عدم دستیابی, مریضوں اور لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا

عارفوالا/ڈایئلیسز یونٹ میں بھی پانی ختم, ڈایئلیسز مشینیں بھی بند, گردوں کے مرض میں مبتلا مریض بھی پریشان

عارفوالا/ ہسپتال میں دو روز سے پانی میسر نہیں جسکے باعث استعمال کے لیۓ بوتلوں میں بھر کر پانی باہر سے لانا پڑ رہا ہے, مریضوں کی گفتگو

عارفوالا/پہلے استعمال کی موٹر خراب ہوئ اور پھر پانی کے حصول کے لیۓ کیۓ جانے والے بور نے کام چھوڑ دیا, ہسپتال ذرائع

عارفوالا/ہنگامی بنیادوں پر پانی کی بحالی کے لیۓ کام جاری ہے تاہم ہسپتال میں پانی کی فراہمی کے لیۓ میونسپل کمیٹی سے فائر بریگیڈ گاڑی منگوا لی گئ ہے, ترجمان ایم ایس ڈاکٹر رؤف علوی

عارفوالا/پانی کی فراہمی کے مسلۓ کو فوری حل کیا جاۓ, محمد اکرم عباسی ایڈووکیٹ اور دیگر عوامی حلقوں کا محکمہ صحت کے حکام سے مطالبہ—-
رپورٹ عائشہ ارشاد