سکھر(رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) تحریک انصاف سکھر کے سنئیر رہنما و نظریاتی کارکن عبدالجبار جتوئی نے پی ٹی آٸی مرکزی قیادت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سکھر ضلع کے لیے مقرر کردہ عہدیداروں کے نوٹیفکیشن کو رجیکٹ کرتے ہوۓ سینیٸرز اور پارٹی سے مخلص ورکرز کو ترجیہی بنیادوں پر عہدے دیے جاٸیں تاکہ سینیٸر کارکنان کی حوصلہ افزاٸ ہو سکے جاری کردہ بیان میں انہوں مزید کہا ہے کہ نامزدگی میں سنئیر اور نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کرنے والے عمل سے پارٹی کو شدید نقصان ہوگا ۔ان ہوں نے پی آئی ٹی چیٸرمین عمران خان ۔چیف آرگنائزر سیف اللہ خان۔ پی ٹی آئی نادرن سندھ سکھر ریجن کے صدر اسلم ابڑو سے پرزور اپیل کی ہے کہ ناتجربہ کار اور من پسند افراد کو نوازنے والے عمل کا نوٹس لیکر سنئیر کارکنان میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرتے ہوئے سکھرو ودیگر اضلاع کیلئے جن عہدے داروں کی تقرری کی گئی ہے ان کو رد کیا جاۓ انہوں نے کہا کہ سکھر و دیگر اضلاع میں تقرر کردہ عہدیداران منظور نظر ،ذاتی ملازم اور من پسند افراد ہیں اور مذکورہ عمل کارکنان دشمن عمل ہے جس سے پارٹی کی بڑھتی ہوئی پوزیشن کو سبوتاز کرنے کی سازش ہے ان کا کہنا تہا کے سنئیر و نظریاتی کارکنان نے روزاول سے پارٹی کی بے لوث خدمت کی ہے ان ہیں پارٹی عہدوں میں نظرانداز کرنے سے کارکنان مایوسی کا شکار ہیں۔جنرل اور بلدیاتی الیکشن میں رات دن پارٹی امیدواروں کی الیکشن مہم چلاٸ لیکن ان کو مقامی قیادت کی جانب سے دیوار سے لگانے کی سازش سے پارٹی کو شدید نقصان ہوگا اگر انصاف نہ ملا تو اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوۓ پارٹی قیادت کے سامنے پارٹی پلیٹ فورم پر احتجاج ریکارڈ کراٸینگے