اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)سپریم کورٹ نے اسلام آبادہائیکورٹ کو توہین عدالت کی کارروائی سے روک دیا۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں موقف اختیار کیا کہ اسلام آبادہائیکورٹ نے موٹروے پر موٹر سائیکلزچلانے کی اجازت دی ،ہائیکورٹ کافیصلہ چیلنج کیا لیکن حکم امتناع نہیں دیا تھا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ کو فیصلہ کرنے تک ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی کاررروائی روکی جائے ، جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے فیڈریشن کی استدعا منظورکرلی ۔