اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وائٹ ہائوس نے مودی کو وائٹ واش کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ یو ایس سی آئی آر ایف نے مودی کے متعلق وزیراعظم عمران خان کے موقف کی تصدیق کی ہے۔
پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا ابتدا سے موقف رہا ہے کہ مودی و آر ایس ایس ہندو بالا دستی کے ایجنڈے پر کارفرما ہیں اوردراصل نازی سے متاثر ہیں۔
برطانوی وزیر اعظم اور ان کی گرل فرینڈ کے ہاں بیٹے کی ولادت، بورس جانسن کتنے بچوں کے والد ہیں اور وہ کن کن خواتین سے ہوئے؟تفصیلات سامنے آگئے
سینیٹر فیصل جاوید نے موقف اپنایا ہے کہ ہندو بالادستی کے لیے وہ نفرت اورعدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اقلیتوں کو اندھا دھند نشانہ بنا رہے ہیں۔