• Mon. Dec 23rd, 2024

News Time HD TV

Ansar Akram

”ایک سال میں حکومت کی صرف یہ ایک چیز بتادیں؟“، نفیسہ شاہ نے بڑا چیلنج کردیا

Sep 1, 2019

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے صرف یوٹرن کے وعدے پورے کئے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے لیکن حکومت کی کارکردگی اورمعیار اس حکومت نے سیٹ کیاہے ،اس سے کوئی ایک چیز بتادیں جو اس حکومت نے پہلی حکومتوں سے ہٹ کر کی ہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا“میں گفتگو کرتے ہوئے نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی دو سطحوں پر تحریک چلا رہی ہے ، بلاول بھٹو زرداری عوام سے رابطے کررہے ہیں اور دوسرا اے پی سی کا سلسلہ ہے ۔ اس وقت رہبر کمیٹی میں تمام رہنما بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے تحریک کوکدھر لیکرجاناہے؟

نفیسہ شاہ کا کہناتھاکہ حکومت نے انتقام کی سیاست پوری کی ہے ، حکومت نے چور دروازے سے صنعتکاروں کو ریلیف دیاہے اور امیروں کو آسانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن کودیوار سے لگایاجائے گا تو پھر اپوزیشن کا ایک مثبت ردعمل کیسے ہوگا ؟ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ، ہم نے تحریک انصاف کی کارکردگی کا ایک سال کا پوراجائزہ عوام کے سامنے پیش کیا ہے ۔