• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مورو میں رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کا جن آزاد ہوگیا ہے۔

May 1, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )

مورو میں رمضان المبارک کے مہینے میں مہنگائی کا جن آزاد ہوگیا ہے۔
کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے جاری لاک ڈاون سے ملک میں لاکھوں افراد بے روزگار ھو گئے ہیں اور اوپر سے رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی دوکانداروں کی جانب سے مصنوعی مہنگائی کر دی گئی ہے۔
اشیاۓ خورد و نوش اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں، جس سے غریب لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
پھل مہنگے ہیں، عوام پریشان ہیں اور حکومت بے بس ہے۔
مورو میں پھلوں کی قیمتوں کو آگ لگ گئی ہے جس کی وجہ سے سیب 280 روپے کلو، کیلا 80 روپے درجن، خربوزہ 120 روپے کلو، سٹابری 200 روپے، انار 360 روپے کلو، لیموں 450 کلو اور کھجور 200 روپے میں کلو بک رہی ہے۔