• Sat. Jun 28th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاک فوج کی طرف سے ضم شدہ قبائلی اضلاع جنڈولہ سب ڈوثرن کے علاقہ خسرائی میں تین سو کے قریب لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا

May 1, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان سے اسدعباس نمائندہ نیوز ٹائم
پاک فوج کی طرف سے ضم شدہ قبائلی اضلاع جنڈولہ سب ڈوثرن کے علاقہ خسرائی میں تین سو کے قریب لاک ڈاون سے متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا جس سے مقامی لوگوں نے پاک فوج کو اپنے درمیان پا کرخوشی کا اظہار کیااور لوگوں کا کہنا تھا کہ جب بھی وطن عزیز پر جب بھی مشکل وقت آیا پاک فوج نے ہر اول دستہ کے طور اپنا کردار ادا کیا کورنا وائرس کی وباء کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہ ہوا وہاں قبائلی اضلاع کی عوام بھی لاک ڈاون کی وجہ سے شدید متاثرہوئی آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر جنڈولہ سب ڈوثرن کے علاقہ میں فرنٹئیر ساؤتھ نے تین سو کے قریب خاندانوں میں راشن تقسیم کرکے یہ ثابت کردیا کہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج اپنی عوام کے ساتھ ہے۔سنگلاخ پہاڑوں میں پاک فوج فرنٹیئر ساؤتھ کور کو اپنے درمیان پاکر سب ڈوثرن جنڈولہ کے علاقہ خسرائی کے علاقہ مکینوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا وہاں اس مشکل گھڑی میں راشن کی تقسیم پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ضم شدہ قبائلی اضلاع میں آرمی چیف کی جانب سے لاک ڈاون سے متاثرین میں راشن تقسیم کوقبائلی عوام نے قبائل سے محبت کا ایک جھونکا قرار دیا