رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق لیبر ڈے کے موقع پر ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کا مزدور طبقے سے اظہار یکجہتی کیلئے حلیم بیچنے والے ریڑھی بان کے گھر پہنچ گئے اور ریڑھی بان کے گھر راشن اور مالی امداددیگر ضرور ت اشیاءفراہم کی اور ریڑھی با ن سمیت انکے اہلخانہ کی خیریت دریافت کی اس موقعپر ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کا کہنا تھا کہ لاک ڈاو ¿ن کی وجہ سے سب سے متاثر ہونے والا طبقہ دیہاڑی دار مزدور ہے، مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے گھروں تک راشن پہنچایا جائے تاکہ انکی مشکلات میں کمی آسکے جو محنت کرکے روزانہ کی اجرت کما کر اپنے بچوں کو رزق حلال کھلاتے ہیں۔