سکھر(رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )سکھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد سرجیکل اور کپڑے ماسک کی قیمت اور مانگ بڑھ گئی،شہر میں رنگ برنگی ماسکوں کو فروخت کیلئے اسٹال لگ گئے،
تفصیلات کے مطابق سکھر شہر میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد میں اضافے کے بعد شہر میں جہاں جراثیم کش ادویات کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ویہی وائرس سے بچاو ¿ کیلئے سرجیکل ماسک این 95و دیگر سرجیکل ماسکوں کی قیمتوں میں مزید اضافے پر شہریوں نے وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئےسرجیکل ماسک کے ڈپلیکٹ مختلف رنگ برنگی کپڑوں کے ماسک تیار کرکے فروخت کیلئے عوام کے سامنے پیش کردیئے ہیں مناسب قیمت پر ملنے والے ماسک کی مانگ میں اضافے کے بعد شہر کے مختلف چوراہوں اور علاقوں میں دکاندارہاتھوں کی بنائی ہوئے ریک پر یہ ماسک فروخت کرتے ہوئے دیکھائی دیتے ہیں شہریوں نے کپڑے والے ماسک کی خرید کے حوالے سے بتایا کے کرونا وائرس کے پھیلاو ¿ کو روکنے کیلئے مہنگے ماسک خرید نہیں سکتے لہذا یہ مناسب قیمت پر مل جاتے ہیں اور ہم مختلف بیماریوں سے محفوظ بھی رہ سکتے ہیں۔
سکھر میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بعد سرجیکل اور کپڑے ماسک کی قیمت اور مانگ بڑھ گئی،شہر میں رنگ برنگی ماسکوں کو فروخت کیلئے اسٹال لگ گئے،
