• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”عمر اکمل ایک مافیا گروپ کا حصہ ہے ،اس کو یہ سزا بھی ملنی چاہیے “کرکٹر ذوالقرنین نے اپنا دکھ بیان کردیا

May 2, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)میچ فکسنگ کیس میں عمر اکمل پر پابندی کے معاملے میں وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر بھی میدان میں آگئے۔ذوالقرنین حیدر نے عمر اکمل پر 3 سالہ پابندی کو کم قرار دے دیا اور مطالبہ کیا کہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔ذوالقرنین حیدر نے مطالبہ کہا کہ عمر اکمل کی تمام جائیداد بھی ضبط ہونی چاہیے، 2010 میں ان لوگوں نے مجھے ڈرایا دھمکایا، میں کم عمر تھا دباو¿ برداشت نہ کرسکا۔

ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ یہ ایک پورا مافیا گروپ ہے، پی سی بی کو ان کے خلاف سخت کارروائی کرنا ہوگی، میرے کیریئر کے رستے میں بھی ان ہی لوگوں نے رکاوٹیں کھڑی کیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین نے کہا کہ میں کرکٹ کھیل رہا ہوں اور کرکٹ میں واپسی کے لیے پر امید ہوں، میری چیئرمین پی سی بی اور ارباب اختیار سے اپیل ہے کہ مجھے موقع دیا جائے۔