• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ننکانہ صاحب: ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری

May 2, 2020

ننکانہ صاحب: ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کی ہدایت پر منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاون جاری۔تھانہ بڑا گھر پولیس کا موت کے سوداگروں کے خلاف گرینڈ آپریشن ۔ 1 خاتون سمیت 5 منشیات فروش ننکانہ پولیس کے شکنجے میں۔ ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 25 گرام چرس اور 25 لیٹر شراب برآمد، مقدمات درج۔ ڈی پی او کی طرف سے SHO بڑاگھر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش، سرٹیفیکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔ اس موقعہ پر ڈی پی او ننکانہ اسماعیل کھاڑک کا کہنا تھا کہ منشیات فروش موت کے سوداگر اور نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ ننکانہ پولیس منشیات فروشی کا خاتمہ ہر ممکنہ قربانی سے یقینی بنائے گی۔ ضلعی پولیس نشے سے انکار اور زندگی سے پیار کے اصول کو روشن کرے گی۔ ناصر علی نیوز ٹائم ننکانہ صاحب ۔۔۔۔