• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی نیوز ٹائیم سے خصوصی گفتگو۔

May 2, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی نیوز ٹائیم سے خصوصی گفتگو۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کورونا سے بچا¶ اور پاکستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں۔

وفاقی حکومت صرف بیانات تک ہی محدود ، کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔

مسلم لیگ (ن) مرکز کی جانب سے حفاظتی باکس تمام صوبوں میں بھیجے گئے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے

سندھ کی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، مرکزی قائدین چوبیس گھنٹے رابطے میں ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ کی نیوز ٹائیم سے خصوصی گفتگو۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے میڈیا کو آرڈینیٹر خالد شیخ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ کے عوام کو بھی تنہا نہیں چھوڑا ہے، میاں شہباز شریف کے پاکستان آمد کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کورونا سے بچا¶ اور پاکستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے شروع کردیے ہیں، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے روزنامہ جرائت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سندھ کے میڈیا کو آرڈینیٹر خالد شیخ بھی موجود تھے۔ شاہ محمد شاہ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے ملک میں آنے کے بعد حکومت کو اپوزیشن کی جانب سے کئی موثر حکمت عملیاں اور مفید مشورے دیے گئے ہیں، تا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا ہر شہری کسی بھی قسم کی مشکلات کا شکار ہونے سے بچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف کے ملک میں آنے کے بعد تمام صوبوں کے صدور کو میاں محمد شہباز شریف نے وڈیو لنک کے ذریعے ہدایات جاری کی ہیں جس میں مسلم لیگ (ن) سے وابستہ تمام کارکنان اور عہدیداران کو یہ حکم دیا گیا ہے کہ وہ مشکل کے اس وقت میں اپنے اپنے صوبوں کے عوام کا ہر ممکن ساتھ دیں اور مسلم لیگ (ن) مرکز کی جانب سے امدادی سامان سمیت دیگر ضروریات کو پورا کرتے ہوئے شہریوں کی ہر مشکل گھڑی میں ان کا ساتھ دینا ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں جس طرح ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا آج تک کوئی بھی حکومت اس طرح ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان مسلم لیگ (ن) کے دور میں شروع ہونے والے ترقیاتی و دیگر منصوبوں پر تختیاں لگاکر عوام کو زیادہ دیر تک بے وقوف نہیں بناسکتے، تحریک انصاف کی جانب سے سندھ کے عوام کو نظر انداز کیا جارہا ہے، لیکن پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے عوام کی ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر ان کی مشکلات کو دور کرنے میں اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گی، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) مرکز کی جانب سے حفاظتی باکس تمام صوبوں میں بھیجے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور بہت جلد پاکستان مسلم لیگ (ن) پورے پاکستان کی عوام کی جماعت کے طور پر اقتدار میں آئے گی۔

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں اور نا ہی آرام سے گھر بیٹھنے کا ہے اس وقت ہم حالت کرونا وائرس کی جنگ میں ہیں ہمارے قائد جمہوریت میاں محمد نواز شریف اور صدرِ مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف کے احکامات اور خاص ہدایت ہے کہ اپنی سیاسی سرگرمیوں کو فلحال معطل کر کے جتنا بھی ہوسکے عوام الناس کی خدمت کریں۔امدادی سرگرمیوں کو تیز کرتے ہوئے کرونا سے بچا¶ کی آگاہی مہم کا حصہ بنیں۔کیونکہ مسلم لیگ ن ہی وہ واحد جماعت ہے جو انسانی ہمدردی کے احساسات کو سمجھتے ہوئے اور خدمت خلقت کے جزبے سے ایوانوں میں اقتدار میں آتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کیا۔انہوں نے مزید کہا ہمارے قائد کی واضح ہدایت ہے۔یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں ہے ہم سب کا فرض ہے کہ کرونا وائرس کی وباءسے مل کر لڑیں اور عوام الناس کی کھل کر مدد کریں اور امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔کرونا سے بچا¶ کیلئے آگاہی کیلئے میدان عمل میں شروع ہوجائیں۔اس وقت آپسی دست گریباں ہونے سے گریز کریں اختلافی باتیں زیب نہیں دیتی براہ کرم تماشا نہ بنیں اور عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہے اور میاں نواز شریف کے شیر بنتے ہوئے ہمیں اپنے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے ہے۔کیوں کہ مسلم لیگ (ن) کا شروع سے شیوا عوام کی خدمت کا رہا ہے جس کی وجہ سے ہم عوام کے دلوں میں راج کرتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے نیوز ٹائیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے نا صرف وطن عزیز کو بحرانوں میں ڈالا بلکہ اس ملک میں رہنے والے غریب و مظلوم عوام کو بھی پریشان حال کر دیا ہے۔ موجودہ ملکی صورتحال پر پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی سنجیدگی دیکھنے کو نہیں ملی ہے ملک کی غریب عوام اور سفیدپوش افراد امداد کے منتظر ہیں لیکن افسوس ہنگامی صورتحال کے باوجود نااہل حکومت عوام کو کسی قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہے آج ملک کو میاں نواز شریف جیسے بہادر بے باک لیڈر کی اشد ضرورت ہے ن لیگ نے ہمیشہ ملک اور عوام کی فلاح و بہود سمیت مستحقین کی بھرپور مدد کی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گے ن لیگ کے قائدین کی ہدایات پر اپنی مصیبت زدہ عوام کی خدمات پر مامور ن لیگی کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے نیوز ٹائیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ ملک کی سلامتی، خوشحالی و پاکستان کی مظلوم عوام کے حقوق کی جدوجہد کی ہے ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ن لیگ کے کارکنان کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے میں سرگرم فرنٹ لائن پر کام کرنے والے طبی عملے سمیت سیکورٹی فورسز کے جوانوں کو حفاظتی سامان تقسیم کرنے سمیت مستحق خاندانوں کو راشن تقسیم کرنے میں مصروف عمل ہے ن لیگ کے کارکنان اس مشکل گھڑی میں اپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ملکر عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور انکے نااہل وزرائروز اول سے عوام سے وعدے تو کرتے ہیں لیکن ان وعدوں پر عمل ہوتا دیکھائی نہیں دیتا جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے انشائاللہ ن لیگ اپنی پاکستانی عوام کیساتھ ہر مشکل وقت میں انکے ساتھ ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر سید شاہ محمد شاہ نے نیوز ٹائیم سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ناکام ہوچکی ہے، صرف بیانات تک ہی محدود ہے، کورونا وائرس سے بچاﺅ کے لئے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے قائدین میاں محمد نواز شریف اور شہباز شریف نے ماضی میں بھی ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور مشکل وقت میں عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کی، لیکن موجودہ حکومت صرف اور صرف اخباری بیانات اور پریس کانفرنسوں تک ہی محدود ہے، اس وقت عملی طور پر اقدامات کی ضرورت ہے، دوبارہ مسلم لیگ (ن) کا وقت آئے گا اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔