• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

شاہپور جہانیاں پریس کلب کے سامنے احمد کاٹن فیکٹری کے مزدوروں کی جانب سے مزدوروں کے مطالبات کے حاصلات کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

May 4, 2020

مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )

شاہپور جہانیاں پریس کلب کے سامنے احمد کاٹن فیکٹری کے مزدوروں کی جانب سے مزدوروں کے مطالبات کے حاصلات کے لئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج کرنے والوں میں مزدور علی شیر سولنگی، خان چانڈیو، سجاد علی چانڈیو اور دیگر افراد کا کہنا تھا کہ احمد کاٹن فیکٹری انتظامیہ نے اپنے ضد اور انا پر قائم ہوتے ہوئے ہمیں ایک ماھ سے برطرف کیا گیا ہے۔
ہم نے مسلسل احتجاج اور بھوک ہڑتال کی ہے، مگر ہم مزدوروں کی کوئی بھی سننے والا نہیں ہے اور متعلقہ انتظامیہ نے بھی ابھی تک کوئی تحرک نہیں لیا ہے۔
شاہپور جہانیاں پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مزدوروں کا کہنا ہے کہ اپنے مطالبات کے حاصلات کے لئے پرامن احتجاج کر رہے ہیں، جس کے باعث فیکٹری مالکان کی طرف سے بااثر ہونے کے باعث ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہیں۔
مزدوروں نے مطالبہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف، وزیر اعلیٰ سندھ اور چیف سیکریٹری سندھ سےاپیل کی ہے کہ ہمارے مطالبات مانے جائیں دیگر صورت میں ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔