سکھر( رپورٹ۔ امداد علی گل کلوڑ ) نیب سکھر نے کھیل کے میدان پر قبضے اور پلاٹنگ کا نوٹس لے لیا ، کھیل کے میدان میں جاری تعمیرات کام بند ، شہریوں سے کھیل کے میدان میں پلاٹنگ نہ لینے کے احکامات،نوٹس جاری ، الاٹیز اور اطراف کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، نیب کاروائی پر الاٹیز کا نیب سے اظہار تشکر ، تفصیلات کے مطابق نیب سکھر نے سکھر کے ائیر پورٹ روڈ پر قائم سندھ کو آپریٹو سوسائٹی کے الاٹیز اور اطراف کے مکینوں کی جانب سے سوسائٹی کے کھیل کے میدان پر غیر قانونی قبضے اور پلاٹنگ کے سلسلے میں کی جانیوالی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے فوری طور پر کھیل کے میدان میں جاری تعمیراتی کام بند کرا کے شہریوں سے سوسائٹی کے کھیل کے میدان میں پلاٹنگ نہ لینے کے احکامات دیتے ہوئے متعلقہ اداروں و ڈپٹی کمشنر سکھر ، ایس ایس پی سکھر کو بھی اس حوالے سے سخت کاروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کیلئے نوٹس جاری کئے ہیں نوٹس جاری ہونے کے بعد کھیل کے میدان میں تعمیراتی کام بند ہونے پر سندھ کو آپریٹو سوسائٹی کے الاٹیز اور اطراف کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اس سلسلے میں سوسائٹی کے الاٹیز و مکینوں نے بتایا کہ بااثرقبضہ مافیا کے کارندوں نے چھ ماہ قبل سندھ کو آپریٹو سوسائٹی پر غیر قانونی قبضہ کر کے الاٹیز کیلئے مختص کھیل کے میدان کوسپریم کورٹ کےواضح فیصلوں کے بر خلاف اس پررہائشی و کمرشل پلاٹنگ شروع کردی تھی جس پر الاٹیز کی جانب سے شکایت پر نیب حکام نے نوٹس لیتے ہوئے کھیل کے میدان میں جاری ترقیاتی کام بند کر ا دیئے ہیں جس پر ہم نیب کے شکر گذار ہیں امید کرتے ہیں کہ نیب کی طرح متعلقہ دیگر ادارے بھی کھیل کے میدان میں بااثر قبضہ مافیا کے قبضے کا نوٹس لیکر ملوث افراد کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی عمل میں لا کر سوسائٹی کے الاٹیز اور مکینوں میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرینگے۔