• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ٹنڈوالہ یار،کورونا وائرس کی شکار خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک چل بسا

May 4, 2020

ٹنڈوالہ یار(نمائندہ خصوصی) صوبہ سندھ کے شہر ٹنڈوالہ یار میں کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جس میں سے ایک نومولود ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون نے نجی ہسپتال میں جڑواں بچوں کو جنم دیا، خاتون کا ڈیلیوری سے پہلے کراچی میں کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جو مثبت آیا۔

جڑواں بچوں میں سے ایک نومولود ہسپتال میں ہی چل بسا جبکہ دوسرے کی حالت بہتر ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کی طبیعت کو بھی ٹھیک قرار دیتے ہوئے ماں اور بچے کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا ہے۔

ابوظہبی میں پھنسے 209 پاکستانیوں کی وطن واپسی لیکن ان میں سے کتنے افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا؟ پریشان کن اعدادوشمار سامنے آگئے

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا کہنا ہے کہ خاتون کے بچے اور عملے سمیت13افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، خاتون کی ڈیلیوری کے بعدنجی ہسپتال 14 دن کیلئے سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ نجی ہسپتال کے باہر پولیس و رینجرز کو بھاری تعداد میں تعینات کر دیا گیا ہے اور معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔