سکھر( رپورٹ امداد علی گل کلوڑ )سجاول کے نواحی گاو¿ں حسین برہن کی رہائشی پسند کی شادی کرنے والی مسمات شازیہ دختر غلام حیدر برہن نے اپنے شوہر غلام رسول ولد غلام مرتضی برہن کے ہمراہ سندھ ہائی کورٹ میں وکیل لطف اللہ سیلرو کی معرفت تحفظ کی پٹیشن داخل کرانے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ اس نے30مارچ کو پسند کی شادی کی ہے شادی کی اطلاع پر اسکے والد ،بھائی و دیگر رشتے دار غلام حیدر ،غلام مصطفی ،سکندر،اعجاز علی،فوجی بابو،ارشاد،سجاد و دیگر انکے جانی دشمن بن گئے ہیں اور انہیں جان سے مارنا چاہتے ہیں ہمین انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے ،عدالت عالیہ نے پٹیشن منظور کرتے ہوئے جوابداروں سمیت متعلقہ افسران کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے طلب کرکے پولیس کو جوڑے کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔