سکھر( رپورٹ امداد علی گل کلوڑ )سکھر انتظامیہ لاک ڈاﺅن پر عملدر آمد کرانے میں مکملناکام ، شہر میں چھوٹی بڑی گاڑیاں کا داخلہ عام ہو گیا ، شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک جام کے مسائل بڑھ گئے ،لاک ڈاﺅن کے باوجود شہر میں ٹریفک جام پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں کی طرح سکھرانتظامیہ بھی شہر میں بھی لاک ڈاﺅن پر عملدر آمد کرانے میں ناکام ہو گئی ہے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات پولیس اہلکاروں نے رشوت کے عیوض دیگر شہروں سے آنے والی مسافر گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث شہر کے مختلف مقامات گھنٹہ گھر ، گھنٹہ گھر چاڑی ، اسٹیشن روڈ ، مینارہ روڈ ، اسٹیڈیم روڈ و دیگر علاقوں میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمد و رفت کے باعث شہر میں پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے رہی سہی کسر شہر کے تجارتی و کاروباری مرکز کی تو متعلقہ تھانوں کی پولیس نے دکانداروں سے رشوت لیکر دکانیں کھولنے کی اجازت بھی دے ڈالی ہے جس کے بعد دکاندار بلا خوف و خطر دکانیں کھول کر کے اپنا کاروبار کر رہے ہیں شہر میں لاک ڈا?ن پر مکمل طور پر عملدر آمد نہ ہونے اور شہر میں اندرو ن سندھ سے گاڑیوں اور لوگوں کی آمد رفت کے باعث شہر سکھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہونے کا امکان مزید بڑھ گیا ہے شہر ی حلقوں نے کمشنر سکھر ، ڈپٹی کمشنر سکھر ، میئر سکھر ، ایس ایس پی سکھر سے لاک ڈاﺅن پر سختی سے عملدرآمد کراتے ہوئے شہریوں کی زندگیاں محفو ظ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔