اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وضاحت کی ہے کہ چوہدری برادران کے خلاف کوئی نئی انکوائری شروع نہیں کی گئی۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نیب چیئرمین کے اختیارات کے حوالے سے بدھ کو لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔ ق لیگ نے نیب کو سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ قرار دیا اور دھمکی دی تھی کہ وہ حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔
بدھ اور جمعرات کو جاری رہنے والے شور کے بعد نیب کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔نیب نے وضاحت کی ہے کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے چوہدری برادران کے خلاف کسی نئی انکوائری کا حکم نہیں دیا ہے۔ میڈیا میں اس حوالے سے کیا جانے والا پراپیگنڈا بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔