• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا مختلف پارکس کا دورہ, ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا,

May 8, 2020

سکھر ( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ)میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کا مختلف پارکس کا دورہ, ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا, کام میں سست روی پر ٹھیکیدار پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تمام کام جلد سے جلد مکمل کی ہدایت دیتے ہوئے ٹھیکہ منسوخ کرنے کی تنبیہ کی. تفصیلات کے مطابق میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے رات دیر گئے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کیلئے یوسی چیئرمینز احسان لاشاری, عزیز اللہ خان مغل, عبدالرحمن صدیقی, ڈاکٹر عبدالخالق جتوئی, مختیار کھوکھر, میونسپل کمشنر محمد علی شیخ, ایس پی او عابد علی انصاری, متعلقہ انجینئرز اور ٹھیکیدار کے ہمراہ مختلف پارکس محمد بن قاسم پارک, لطیف پارک سمیت دیگر کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے میں میٹریل کا جائزہ لیا, میئر سکھر نے کام کی رفتار سست ہونے پر ٹھیکیدار پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ انجینئرز کو ہدایات جاری کیں کہ تمام کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کی تفریحی کیلئے پارکس کو کھولا جاسکے, شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے, تاخیر برداشت کروں گا نہ ہی کام کے معیار پر سمجھوتہ ہوگا لہذا ترقیاتی کام معیاری اور جلد سے جلد مکمل ہونے چاہئیں بصورت دیگر ٹھیکہ منسوخ کردینگے.