• Tue. Jul 8th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

دنیا ئے کرکٹ کی معروف شخصیت نے ایل بی ڈبلیو قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا

May 12, 2020

لندن (نمائندہ خصوصی)سابق آسٹریلوی کپتان ای آن چیپل نے ایل بی ڈبلیو قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اب اس بحث سے نکلنا ہوگا کہ گیند کہاں پچ ہوگئی۔سابق آسٹریلین کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین ای ین چیپل نے آئی سی سی مطالبہ کیا کہ ایل بی ڈبلیو قانون کو تبدیل کیا جائے، اب اس بحث سے باہر نکلنا چاہئے کہ گیند کہاں پچ ہوئی، صرف یہ دیکھا جائے کہ گیند اسٹمپ کے سامنے تھی یا نہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ امپائرز اگر دیکھیں کہ گیند وکٹوں کو لگ رہی تھی تو بیٹسمین کو آو¿ٹ قرار دیدیں۔چیپل نے کہا کووڈ 19 کے بعد بولرز کیلئے تھوک سے بال چمکانا مشکل ہوگا، ایک سادہ سی تجویز یہ ہے کہ آئی سی سی ٹیسٹ کپتانوں سے گیند چمکانے کیلئے کچھ مصنوعی اشیا کی لسٹ بنوائے، اس کے بعد جس چیز کا انتخاب ہو اس چیز کو لازم کردیا جائے۔