• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

معروف بھارتی رائٹر جاوید اختر کا ’اذان‘کے خلاف بیان

May 12, 2020

ممبئی(نمائندہ خصوصی)بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ مشہور رائٹر جاوید اختر نے اسلامی تعلیمات کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا، ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ”50 برسوں سے بھارت میں لاو¿ڈ اسپیکر پر آذان حرام تھی، لیکن پھر اسے حلال قرار دیدیا گیا، اور اب اس کا کوئی اختتام نہیں ہے”۔جاوید اختر نے مزید کہا کہ لیکن اس کا کوئی اختتام ہونا چاہیے، آذان ٹھیک ہے مگرلاو¿ڈ اسپیکر پر دینے سے بہت سے لوگوں کے آرام میں خلل کا باعث بنتی ہے، مجھے امید ہے کہ کم از کم اس بار تو وہ لوگ یہ خود یہ کریں گے۔