• Sun. Jul 6th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بابر اعظم کو اپنے کرکٹنگ کیرئیر کی اب تک کی بڑی کامیابی مل گئی

May 14, 2020

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے بھی ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بابراعظم کو ایک روزہ میچوں کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔بابراعظم پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے بھی کپتان ہیں جب کہ اظہر علی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

خیال رہے کہ بابراعظم سے قبل وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد قومی ٹیم کے کپتان تھے تاہم پہلے ان سے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت لی گئی اور پھر اب ون ڈے ٹیم کا کپتان بھی بابر اعظم کو بنا دیا گیا ہے۔