• Wed. Jul 2nd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

اداکارہ میرا کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی

May 16, 2020

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔اداکارہ میرا منگل کی رات امریکا سے لاہور پہنچی تھیں جس کے بعد انہوں نے ایک نجی ہوٹل میں خود کو قرنطینہ کر لیا تھا، اداکارہ میرا کا گزشتہ روز نجی ہوٹل میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔اداکارہ میرا کی جانب سے کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیویارک میں پھنسی پاکستانی فلموں کی مشہور اداکارہ میرا نے ہاتھ جوڑ کر وزیراعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کی تھی۔اداکارہ میرا نے کہا تھا کہ میں بیرون ملک میں اس طرح کے حالات میں نہیں بلکہ پاکستان آ کر اپنے ملک میں مرنا چاہتی ہوں۔میرا کا کہنا تھا کہ یہاں روزانہ ہزاروں لوگ مر رہے ہیں، جبکہ نیویارک قبرستان میں تبدیل ہورہا ہے۔