• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

لاک ڈائون کے دوران معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل کے ہاں بیٹے کی پیدائش

May 17, 2020

اوٹاوا (ویب ڈیسک) کینیڈا میں مقیم پاکستانی اداکارہ اور ماڈل اریج فاطمہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی اور ایک دن میں ہی بچے کے انسٹاگرام اکاؤنٹ کو پانچ ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا۔

اداکارہ اریج فاطمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں خوش خبری سنائی کہ ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے ’عیسیٰ علی‘ رکھا ہے۔اداکارہ نے تمام مداحوں سے دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ نئی شروع ہونے والی زندگی اور اُن کے اہل خانہ کے لیے خوش حالی کی دعا کریں۔