(ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار)
پشاور(عمران خان) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا، دونوں ملزمان کو میڈیا کور ٹیم کے ذریعے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان نے فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی جس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے، دونوں ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دو جوان العمر لڑکے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے نظر آرہے تھے، ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کپیٹل سٹی پولیس پشاور کی سوشل میڈیا ٹیم نے دونوں ملزمان کا سراغ لگا لیا جس پر ایس ایچ پہاڑی پورہ اعجاز نبی نے ملزمان طارق ولد دوست محمد سکنہ شینواری ٹاؤن اور عدنان ولد فضل رحیم سکنہ عماد کالونی پخہ غلام کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے