• Fri. Jul 4th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں

May 17, 2020

سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں ، علاقہ مکینوں سمیت شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ،شہری حلقوں میں تشویش کی لہر ، بالا حکام سے نوٹس لیکر کام جلد مکمل کرانے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر شہر میں بھی لاک ڈا?ن کی صورتحال برقرار ہے لاک ڈاﺅن کے دوران تعمیراتی کام شروع کئے جانے کے اعلان کے باوجود سکھر شہر میں کروڑوں روپے لاگت سے جاری ترقیاتی کام مکمل نہیں ہو سکے ہیں ادھورے چھوڑے گئے خطیر رقم سے تعمیر ہونے والے شہر کے مختلف مقامات کے منصوبوں کا ملبہ و کھڈے شہریوں کیلئے باعث تکلیف بن گئے ہیں شہریوں کی جانب سے توجہ دلانے کے بعد سکھر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے لیکن افسوس شہر میں نکاسی و فراہمی آب کے منصوبے سست روی کا شکار نظر آتے ہیں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو نے کی وجہ سے متاثرہ علاقوں کے مکینوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سکھر میں جاری ترقیاتی تعمیراتی کام جلد مکمل نہ ہونے پر شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے شہری حلقوں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر شہر میں جاری ترقیاتی کاموں سمیت نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہریوں کو دوہرے عذاب سے نجات دلاتے ہوئے بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔