• Thu. Jul 3rd, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے سابق نائب صدر سینئر ممبر حاجی شریف خان انتقال کر گئے

May 17, 2020

سکھر( رورٹ۔امداد علی گل کلوڑ ) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے سابق نائب صدر سینئر ممبر حاجی شریف خان انتقال کر گئے، جن کی نماز جنازہ میمن مسجد موچی بازار سکھر میں ادا کی گئی جس میں صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن، حاجی غلام شبیر بھٹو، بابو عبدالکریم، استاد محمد حنیف، ذاکر بندھانی، سعید احمد، عمران اللہ، محمد اسلم شیخ،خادم انڑ، راشد صدیقی، محمد عرفان،فیاض خان، عتیق اللہ سومرو، سید آصف سمیت دیگر تاجروں نے شرکت کی۔بعدازاں مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ حاجی شریف خان کے انتقال پر صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن و دیگر عہدیداران نے مرحوم کے گھر جاکر مرحوم کے بیٹوں ذاکر خان، نادر خان، عارف خان و دیگر سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیااور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنما?ں کا کہنا تھا کہ مرحوم حاجی شریف خان نے صرافہ بازار کے تاجروں، دکانداروں کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، مرحوم کی پیش کردہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔