• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

(عمران خان خیبر پختون خواہ) ۔دوستی پر اعتبار ختم

May 17, 2020

۔۔۔کل دیر اور سوات کے بارڈر ایریا پر طورمنگ درہ کے حدود میں سوات سے تعلق رکھنے والا ایک 19 سالہ ایاز احمد نامی نوجوان جوکہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی بتایا جاتا ہے کی قتل شدہ نعش ملی.

واقعہ کی اطلاع لوئر اور اپر دیر میں جنگل کی اگ کی طرح پھیل گئی لوئیر دیر میں تعنیات ڈی ایس پی فاروق جان خان جوکہ اندھے کیسوں کا سراغ لگانے کی مہارت کے ساتھ ساتھ پورے صوبے میں ایک تجربہ کار افیسر کے طور پر جانا جاتا ہے نے اس کیس میں حسب سابق اپنی مخصوص انداز میں تحقیقات کرتے ہوئے ملزم کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کرکے دو ضلعوں یعینی سوات اور دیر کے لوگوں میں پائی جانے والی بدگمانیوں کو دور کردیا.

فاروق جان خان کے مطابق گرفتار قاتل کا نام حیدر اور تعلق منجہ ضلع سوات سے ہیں جوکہ مقتول نوجوان کا دوست تھا اور انہیں دھوکہ سے سیر کی غرض سے پہلے دیر خاص اور پھر طورمنگ درہ اور سوات کے بارڈر ایریا مانجہ کنڈاو کے مقام پر لے جاکر گولی ماردی.

نوجوان کو قتل کرنے کے بعد ان کے زیر استعمال پراڈو گاڑی کو چھین کر باجوڑ فرار ہوگئے مقتول کے فون ڈیٹا سے ملنے والی معلومات کے روشنی میں ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کرلی ہے اور ملزم نے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے مقتول نوجوان کو اپنی ہی گاڑی پر قتل کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے ۔۔۔۔۔