• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

بچل شاہ میانی سکھر کی مکین ملک برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے معصوم بچوں کے ہمراہ بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

May 18, 2020

سکھر( رپورٹ۔امداد علی گل کلوڑ )بچل شاہ میانی سکھر کی مکین ملک برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے معصوم بچوں کے ہمراہ بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی مظاہرے میں شامل عبدالغفور ملک،غلام مصطفی،مسمات نجمہ،مائی نادیہ و دیگر کا کہنا تھا کہ جوابداروں نور محمد ،اسد،جڑیل فقیر و دیگر نے پرانی تکرار کے نتیجے میں گذشتہ روز ہمارے گھروں پر حملہ کرکے ہمارے چھ مرد و خواتین جن میں عبدالوہاب،محمد حیات،میر خان ،حاکم و دیگر شامل ہیں زخمی کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کی پولیس کو دی پولیس خاموش تماشائی کاکردار ادا کررہی ہے اور مقدمہ درج کرنے سے صاف انکار کررہی ہے جوابدار شکایت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے مظاہرین نے بالا حکام سے واقعہ کا نوٹس لیکر ہمیں انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔