(عمران خان خیبر پختون خواہ )
ڈسٹرکٹ کرم کے پی کے پولیس:-
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش کے ہدایات پر انچارج اینٹی ڈرگ سکواڈ زاہد حسین طوری کے سربراہی میں منشیات کیخلاف کریک ڈاون جاری۔ 8کلو چرس سمیت ملزم گرفتار۔
واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش خان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ کرم میں چرس جیسے موذی مرض کے خاتمے کیلیے سختی سے ہدایات جاری ہیں۔ اس سلسلے میں آج مورخہ 18.05.2020پر اینٹی ڈرگ سکواڈ کے انچارج زاہد حسین طوری کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ ملزم کسی بھی وقت صدہ سے پاراچنار چرس سمگل کرے گا۔ لہٰٰذا زاہد حسین طوری معہ نفری نے بمقام غلام جان پل ناکہ بندی کی۔تلاشی کے دوران گاڑی نمبر 1681کے ڈرائیور ملزم حاجی رحٰمن سکنہ وقوم مسوزئی تپہ دلمیرزئی سنٹرل کرم کو 8 کلو چرس سمیت گرفتار کرکے تھانہ اپر کرم منتقل کردیا۔ جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔دوسری طرف عوامی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش کے ایسے ہی کاروائیوں کو سراہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش کے مطابق ایسے ہی کاروائیاں مزید جاری رہیں گی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد قریش کے ہدایات پر انچارج اینٹی ڈرگ سکواڈ زاہد حسین طوری کے سربراہی میں منشیات کیخلاف کریک ڈاون جاری۔ 8کلو چرس سمیت ملزم گرفتار۔
