• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں

May 20, 2020

گوجرانوالا(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی پنجاب شاہین رضا کے کورونا وائرس کے باعث انتقال کی تصدیق کر دی ہے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل اشرف کا کہنا ہے کہ شاہین رضا کی 4 روز قبل طبیعت ناساز ہوئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو شفٹ کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کیا گیا تاہم وہ دم توڑ گئیں ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی اور ان کی تدفین آبائی قبرستان میں کل دوپہر 12 بجے کی جائے گی۔واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ ضلع سے پی ٹی آئی کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں ، اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی اہم شخصیات کورونا کا شکار ہوچکی ہیں لیکن ملک میں کورونا کا شکار کسی منتخب رکن اسمبلی کی یہ پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے۔