• Tue. Jul 1st, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

”ارتغرل غازی “کا کردار ادا کرنے والے ”انجین التان دوزیتان“ نے بھی پاکستان سے متعلق زبردست اعلان کر دیا

May 20, 2020

لاہور (نمائندہ خصوصی)پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد ترک ڈرامے ” ارتغرل غازی “ نے شہرت کی نئی بلندیوں کو چھو لیاہے اور ہر طرف اس کے چرچے ہوتے دکھائی دے رہے ہیں تاہم اس ڈرامے میں ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے اداکار ” انجین التان دوزیتان“ نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کر دیاہے ۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق” دیریلیش ارتغرل“ کے تینوں اداکاروں کے بعد ڈرامے کے مرکزی ہیرو ارطغرل غازی نے بھی پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ارتغرل غازی نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر ڈرامے کو پاکستان میں 10 کروڑ بار دیکھنے کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے پاکستانی مداحوں کے لیے محبت کا اظہار کیا اور کہا کہ ’’میں پاکستان سے محؓبت کرتا ہوں ، ڈرامے کو دیکھنے پر میں آپ کا شکر گزار ہوں ،مجھے امید ہے کہ ایک دن میں آپ سب سے ملنے کیلئے ضرور آوں گا ۔‘‘