مورو۔
( رپورٹ:- سندھی الطاف سومرو ۔ رپورٹر: نیوز ٹائيم، مورو سندھ )
کراچی بار کے جنرل سیکریٹری جی ایم زین کوراٸی نے کہا ہے کہ کراچی مین بے دردی و تشدد کر کے قتل کٸے گٸے وکیل سید فرحت حسین کے خون سے انصاف کیا جاٸے اور وکلاء برادری کو تحفظ فراہم کیا جاٸے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مورو پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوٸے کیا۔
جی ایم زین کورائی نے مزید کہا کہ وکلاءَ مظلوموں کی اواز بن کر انہیں انصاف دلانے کے لٸے قانون کا کالا کوٹ پہن کر عدالتوں میں آتے ہیں تاکہ انصاف مظلوموں کی دہلیز تک پہنچایا جا سکے۔
جی ایم زین کورائی نے مزید کہا کہ ہمیں پتا ہے کہ وکلاء برادری کو تیش میں مبتلا کر کے اپنے کنٹرول لانے کے لٸے کچھ گروپ وکلاء برادری میں تشدد و قتل کر کے خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں، مگر ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ وکلاء برادری ڈرنے والی نہیں ہے وہ اپنے پیشے سے سچاٸی و مخلصی کے ساتھ انصاف دلاتی رہے گی۔
جی ایم زین کورائی نے حکومت سمیت قانون کے ساتھ وابسطہ اداروں کو اپیل کی کہ قتل کٸے گٸے وکیل سید فرحت شاہ کے قتل میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لایا جاٸے اور وکلاء برادری کے ساتھ انصاف کیا جاٸے۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ امداد حیدر سولنگی، ایڈوکیٹ سجاد علی کوراٸی، ادیب و شاعر علی خادم بالادی اور غلام عباس کھوکھر بھی موجود تھے۔