• Sun. Jun 29th, 2025

News Time HD TV

Ansar Akram

مکی آرتھر نے عمر اکمل پر تنقید کے تیر چلا دیئے

May 28, 2020

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے عمر اکمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل انٹرنیشنل کرکٹ کے معیار کے قریب بھی نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل جہاں جاتے کوئی نہ کوئی مسئلے کا اندیشہ ضرور رہتا تھا،عمر اکمل نے ہمیشہ اپنی غلطیوں کی ذمہ داری دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کی۔

مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ عمر اکمل میں ٹیلنٹ تھا لیکن وہ ٹیم کلچر میں فٹ نہیں تھے، قصور عمر اکمل کا ہے، ٹیم کے سسٹم کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر اکمل کبھی ٹیم کا نہیں سوچتے ،ہمیشہ اپنا ہی سوچتے تھے۔مکی آرتھر نے اپنی گفتگو کے دوران بابر اعظم کو بہترین اور محنتی کرکٹر قرار دیا۔